اسلام آباد (12 جون 2026): وفاقی حکومت نے بجٹ 27-2026 میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر میں بتایا کہ آئندہ مالی سال کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی جا رہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی بیرون ملک ادائیگیوں پر ٹرانزیکشن ٹیکس 5 سے کم کر کے 0.5 فیصد کر رہے ہیں۔


