لندن : برطانوی شہری کی چوری کےلیے گھر میں گھسنے کی کوشش مہنگی پڑگئی، دروازے پر بیٹھی بلّی کی وجہ سے چور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اکثر ویڈیو صارفین کے لیے مزاح کا باعث بنتی ہے ایسی ہی ایک ویڈیو برطانوی شہری ناٹنگھم شائر پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی ہے جسے دیکھنے والے ہنس ہنس لوٹ پوٹ ہوجائیں گے۔
یہ ویڈیو ایک چور کی ہے جو چوری کی نیت ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کررہا تھالیکن دروازے پر بیٹھی بلّی کو دیکھ کر گھبرا گیا اور الٹے پاوں واپس بھاگ نکلا لیکن تب تک سیکیورٹی آلارم بج چکے تھے جبکہ گھر کا مالک بھی اندر بیٹھا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چور کو دیکھ رہا تھا۔
آلارم بجنے کے باعث پولیس کو مطلع ہوئی اور چور کو پکڑ کر عدالت میں پیش کردیا۔
برطانوی عدالت نے چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو 12 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔