تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

انوکھا مگر دل دہلا دینے والا آرٹ بنانے والی مصوّرہ

سنگاپورسے تعلق رکھنے والی نوجوان مصورہ انوکھے انداز کا کام کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ اپنے منفرد کام کی تصاویر شیئر کرنے والی 28 سالہ قیژن لیم جمالیات کو اپناتے ہوئے ایسا آرٹ تیار کرتی ہیں جو دلخراش ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔

نوجوان مصورہ مٹی سے بنے مجسموں کا ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا آرٹ تخلیق کرتی ہیں جسے کھایا بھی جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میرا آرٹ ہمیشہ اُس خیال کے بارے میں ہے جو  لوگوں میں روایتی طور پر موجود ہے جس میں مشکل پیار، سیاہ موڑ اور گہرا عنصر پایا جاتا ہے‘۔

View this post on Instagram

🥢

A post shared by QIXUAN LIM (@qimmyshimmy) on

 قیژن کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس جمالیات کے حوالے سے اور بھی دلچسپ خیالات ہیں جن پر عمل کر کے میں اپنے آرٹ میں مزید خوبصورتی لانا چاہتی ہوں‘۔

نوجوان مصورہ تعلیم نیدرلینڈ سے حاصل کی اور پھر انہیں وہاں ایک کمپنی میں معلوماتی ڈیزائنر (انفارمیشن ڈیزائنر) کے عہدے پر ملازمت بھی ملی جسے وہ ختم کر کے اب دوبارہ سنگاپور آگئی ہیں، انہوں نے 2017 میں پہلی بار اپنا شاہکار متعارف کرایا تھا۔

انسٹاگرام پر منفرد کام شیئر کرنے کی وجہ سے انہیں ایک لاکھ سے زائد صارفین فالو کرتے ہیں اور وہ کام کی تعریف بھی کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

Saying goodbye to this baby today 💕

A post shared by QIXUAN LIM (@qimmyshimmy) on

مصوّرہ کا کہنا تھا کہ اُن کے پاس باقاعدہ کوئی اسٹوڈیو موجود نہیں ہے، وہ آرٹ تیار کرنے کا کام اپنے کمرے میں کرتی اور باورچی خانے میں رکھے اوون کی مدد بھی حاصل کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -