تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سڈنی میں کورونا کے بڑھتے کیسز نے کرکٹ آسٹریلیا کو خبردار کردیا

سڈنی: آسٹریلوی شہر سڈنی میں کورونا کے بڑھتے کیسز نے کرکٹ آسٹریلیا کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے ، کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، شیڈول میں ابھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیسٹ میں ابھی ڈھائی ہفتے سے زائد کا وقت ہے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، ہماری پہلی ترجیح سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہی کھیلنا ہے۔

آسٹریلوی بورڈ کا کہنا ہے کہ سڈنی میں اگر ٹیسٹ کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا تو میلبرن اور برسبین زیر غور ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہیں، پہلے ٹیسٹ میں کینگروز نے بھارت کو عبرتناک شکست دی تھی، ویرات کوہلی الیون ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کم ترین اسکور 36 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 91 رنز کا ہدف2 وکٹوں کے نقصان پر  باآسانی حاصل کرلیا تھا۔

بھارت کی شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے کوہلی الیون کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی ٹیم کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ٹیسٹ سیریز سے بریک لے کر وطن واپسی کا امکان ہے ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، کوہلی کی عدم موجودگی میں اجنکیا رہانے کو کپتان بنایا جاسکتا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -