منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

کرکٹ آسٹریلیا نے اسمتھ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے معروف کھلاڑی اسمتھ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے معروف کھلاڑی ایملی اسمتھ پر ایک سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں ویمن بگ بیش کرکٹ لیگ کھیلنے سے روک دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایملی اسمتھ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمن بگ بیش لیگ کی ٹیم لائن اپ کا اعلان ہونے سے قبل اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ہوبارٹ اری کینٹ کی وکٹ کیپر ایملی اسمتھ نے سزا قبول کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ایملی نے آرٹیکل 2.3.2 کی خلاف ورزی کی ہے، کسی بھی کھلاڑی کو اندر کی معلومات میڈیا یا سوشل میڈیا پر شیئر کرنا منع ہے۔

ایملی اسمتھ پر کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے پر تین ماہ کی پابندی ہوگی، 24 سالہ کھلاڑی ویمن بگ بیش لیگ اور ڈبلیو این سی ایل ایونٹ سے بھی باہر ہوگئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ 2 نومبر کو ہوری کین کے سڈنی تھنڈر سے مقابلے سے قبل پیش آیا تھا، میچ تیز بارش کے سبب ٹاس کیے بغیر ہی ملتوی ہوگیا تھا۔

نکولسن نے ایس ای این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رولز زیادہ اہمیت کے حامل ہیں یہ واقعہ غلطیوں کا مزاح ہے، ایملی اسمتھ کے پاس اس وقت موبائل فون موجود نہیں ہونا چاہئے تھا ان کے موبائل فون کس طرح آیا یہ بھی پتا کرنا چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں