The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ حکام 17 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

لاہور: کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو اور سیکیورٹی مینیجر 17 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس اور سیکیورٹی مینیجر شان کیرل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے اور پھر وہ پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان آسٹریلین کرکٹ حکام سے ملاقات کر کے آسٹریلوی بورڈ کے عہدیداران کو سیکیورٹی سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

کیون رابرٹس اور شان کیرل کی حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کروائی جائے گی تاکہ اعتماد سازی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2022 میں سیریز شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرے ممالک کے بورڈز کی اعتمادی سازی مہم کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ بورڈز کو مدعو کرچکا ہے۔آئندہ ماہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں