تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دورہ پاکستان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کا بیان آگیا

سڈنی: دورہ پاکستان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کا اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

نیوزی لینڈکا پاکستان آمد کے بعد سیکیورٹی تھریٹ کا بہانہ کرکے اچانک دورے سے دستبردار ہونا اور پھر انگلینڈ کے یہاں آنے سے انکار کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے دورے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

اس سلسلے میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کول ہچکوک نے نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور مزید معلومات کے بعد دورے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اسکے بعد سے پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف اپنی تمام ہوم سیریز نیوٹرل مقامات پر کھیلی ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل مکمل سیریز کیلئے اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -