تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرکٹ کو اولمپکس میں‌ شامل کرنے کے لیے آئی سی سی کا اہم اقدام

دبئی: اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لیے آئی سی سی نے کوششیں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی اولمپکس میں شرکت کا مخالف بھارت بھی حامی ہوگیا، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پیشکش تیار کررہے ہیں، لاس اینجلس میں 2028 میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں کرکٹ کو بھی حصہ بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امریکا میں تیس ملین کرکٹ شائقین رہتے ہیں، لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کرکٹ آئیڈیل ہوگا۔

آئی سی سی چیئر گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ اولمپکس گیمز میں کرکٹ کا اضافہ اولمپکس جیسے عالمی ایونٹ کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا، بارکلے نے مزید کہا کہ کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، اس کے دنیا بھر میں اربوں مداح موجود ہیں۔

آئی سی سی کے اولمپک ورکنگ گروپ کو انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئر آین واٹمور ہیڈ کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں آئی سی سی انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر اندرا نوئی، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئر ٹاوینگوا مکوہلانی اور چیئر کرکٹ امریکہ پراگ مراتھ سمیت دیگر شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کو صرف ایک بار 1900 میں اولمپکس کا حصہ بنایا گیا تھا اس موقع پر صرف دو ٹیموں برطانیہ اور پیرس نے کرکٹ میچ کھیلا تھا۔

2028 میں کرکٹ کی واپسی کا مطلب ہو گا کہ مذکورہ کھیل 128 سال بعد دوبارہ اولمپکس کے عالمی میلے میں شامل ہو گا۔

Comments

- Advertisement -