کراچی: کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، پی سی ایل کا فائنل تو ہو گیا مگر پاکستانیوں پر تاحال اس کا سحر سوار ہے، اسپیکرسندھ اسمبلی کی اراکین کے درمیان کرکٹ میچ کرانے کی تجویز سامنے رکھ دی ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ ہوچکا ہے، تاہم عام عوام کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کے ذہنوں پر تاحال کرکٹ کا جنون سوار ہے۔اب سندھ اسمبلی کی ہی مثال لے لیجئے، جہاں ہوتی تو قانون سازی ہے مگر پی ایس ایل کے اہم معرکے کے بعد بھی اسپیکر سندھ اسمبلی ابھی تک کرکٹ کے سحر میں گرفتار نظر آرہے ہیں.
مزید پڑھیں: ایس ایل سیزن 2 کے یاد گار لمحے
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکرسندھ اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے انوکھی تجویز اراکین کے سامنے رکھ دی، آغاسراج درانی کا کہنا ہے کہ کیوں نہ ارکان سندھ اسمبلی کا کرکٹ میچ کرا دیاجائے،میچ میں خواتین اورمرد ارکان حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل:شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی
5 مارچ کے دن پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا رخ کیا تھا.
مزید پڑھیں:اورپاکستان جیت گیا
یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے 5 مارچ کے فائنل کو پاکستان کا دہشت گردی کے مابین میچ گرداننا جا رہا تھا، جس میں وطن عزیز فاتح قرار ہوا تھا.