تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

آئی سی سی نے 2 کھلاڑیوں پر 8 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ کے الزام میں یو اے ای کے دو کرکٹرز پر 8 سال کی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے یو اے ای کے دو کرکٹرز محمد نوید اور شیمن انور کو 8 سال کے لیے معطل کردیا، دونوں کھلاڑی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

کرکٹر نوید اور شیمن انور کو اکتوبر 2019 میں مشکوک سرگرمیوں کے باعث معطل کیا گیا تھا۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ محمد نوید اور شیمن انور نے یو اے ای کی نمائندگی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آزاد ٹریبنول نے دونوں کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی، یہ کسی بھی کرکٹر کے لیے ایک پیغام ہے جو غلط راستہ اختیار کرنے کی سوچے گا اسے سزا ملے گی۔

Two UAE players banned from all forms of cricket for eight years

واضح رہے کہ محمد نوید اماراتی ٹیم کے کپتان اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے جبکہ شیمن انور اوپنر بلے باز تھے۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ ’یو اے ای کے عمان اور آئرلینڈ کے خلاف ہونے والے میچز کے بارے میں کپتان محمد نوید نے کہا تھا کہ ’وہ اپنے بولنگ اوور میں رنز نہیں بنائیں گے، جبکہ شیمان انور چوتھے اور پانچویں اوور میں کم رنز بنائیں گے۔‘

اینٹی کرپشن یونٹ کا کہنا تھا کہ گواہ اور کھلاڑی محمد نوید کے درمیان واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میچز میں ہزاروں ڈالر کے عوض میچ فکسنگ پر بات چیت کی جا رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -