تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلیں گے یا نہیں؟ کوچ نے واضح کردیا

لندن: ورلڈکپ فائنل دو ہزار انیس کے ہیرو اور انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرینگے یا نہیں؟ کوچ نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ سلور ووڈ نے کہا کہ اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی شمولیت سے متعلق فیصلے میں تاخیر ہوگئی ہے۔

بین اسٹوکس رواں سال جولائی میں غیرمعینہ مدت کے لئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہوگئے تھے، انگلش آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے۔

انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ وہ بین اسٹوکس کو مکمل تیار ہونے سے قبل ایکشن میں نہیں لانا چاہتے، کرکٹ کے میدانوں میں لانے کے لئے میں اسٹوکس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں دونگا اور نہ ہی مجھے ایسا کرنے کی جلدی ہے، آل راؤنڈر کو جو بھی مدد درکار ہوگی وہ اسے ملے گی، میری پہلی ترجیح یہ ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہو۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سترہ اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا،انگلینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا، فاسٹ بولر جوفرا آرچر کہنی کی انجری کے باعث ایک سال تک کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہوچکے ہیں۔

انگلینڈ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بغیر ہوگا ، جو کہنی کی چوٹ کے باعث اگلے سال تک باہر رہے گا۔ وہ جمعرات کو ٹورنامنٹ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

Comments

- Advertisement -