قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ میرا کردار اچھے طریقے سے ادا کرسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے شو میں قومی کرکٹر احمد شہزاد عید کے روز اسپیشل شو میں شرکت کریں گے لیکن ان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
وائرل کلپ میں میزبان نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ آپ کی بائیوپک میں کون سا اداکار احمد شہزاد کا کردار اچھے طریقے سے کرسکتا ہے؟
اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بریڈ پٹ میرے کردار کو اچھے طریقے سے ادا کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے لیے 13 ٹیسٹ ،81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے احمد شہزاد جو شعیب ملک کے ساتھ 2009 آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے کہتے ہیں کہ سابق کپتان شعیب ملک کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ اچھے سیاستدان بن سکتے ہیں کیونکہ وہ چیزوں کو اچھے اور لمبے عرصے تک لے کر چلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔