site
stats
کھیل

سلیفی ماسٹر احمد شہزاد کے دعوت ولیمہ کی تقریب

لاہور: سلیفی ماسٹر احمد شہزاد کے دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین شہریارخان سمیت قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔

رنگوں اور رعنائیوں سے بھری دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، کینٹ کے نجی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں خوبصورت اور دلکش، دلہا احمد شہزاد اور نئی نویلی دلہن ثنا مراد نے انٹری دی، احمد شہزاد نیلے رنگ کا سوٹ اور ثنا مراد گولڈن رنگ کا لہنگا زیب تن کئے ہوئے تھی۔

تقریب میں پی سی بی چیئرمین شہریارخان، کپتان مصباح الحق ،سابق کپتان انضمام الحق سمیت کئی اسٹارز نے شرکت کی، رنگوں، رعنائیوں سے بھری تقریب میں دلہا دلہن دلوں میں چہروں پر خوشی اورامنگوں کی دنیا بسائے گھر کو روانہ ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top