پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

’کرکٹر نہ ہوتا تو فیکٹری میں مزدوری کررہا ہوتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی نے شاہد خان آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اچھا انسان کہا اور ٹاپ پرفارمر قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے انور علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

- Advertisement -

ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ ایک لفظ شاہد آفریدی سے متعلق کہیں۔

انور علی نے آفریدی کو اچھا انسان کہا اور انہیں ٹاپ پرفارمر قرار دیا، محمد حفیظ سے متعلق سوال پر انہوں نے پروفیسر کو لیجنڈ کہا۔

پی ایس ایل میں کوئٹہ کے علاوہ انہوں نے کراچی کنگز سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔

ایک صارف نے ان سے کہا کہ آپ کا سری لنکا کا میچ بار بار دیکھتا ہوں جس میں آپ نے قومی ٹیم کو کامیابی دلوائی تھی پر آپ کا پسندیدہ میچ کون سا ہے؟

انور علی نے اس پر جنوبی افریقہ کے میچ کا نام لیا، آل راؤنڈر نے محمد رضوان اور بابر اعظم کو پسندیدہ بیٹسمین قرار دیا۔

ایک صارف نے پوچھا کہ شادی کب کرنی ہے بھائی؟ اس پر انور علی نے کہا کہ ایک کی تو ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں اچھے دوست کے سوال پر انور علی نے کہا کہ ٹیم میں سارے ہی اچھے دوست ہیں، احمد شہزاد کو کسی فرنچائز کی جانب سے منتخب نہ کرنے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف بہترین بولنگ پر کیا احساسات تھے، اس سوال کے جواب میں انور علی نے کہا کہ اس وقت میں چاند پر تھا۔

انور علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرکٹر نہ ہوتا تو کسی فیکٹری میں مزدوری کررہا ہوتا،جبکہ سرفراز احمد کو جان جہاں کہا۔

 

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں