اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

عمان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے پاکستانی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سلطنت عمان میں کرکٹ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی گرِ کر جاں بحق ہو گیا۔

عمانی میڈیا کے مطابق 25 اگست جمعہ کو ایک غیر سرکاری ‘آفٹرنون لیگ’ میچ کے دوران پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک کرکٹر اچانک چل بسے جس پر کرکٹ برادری اور پاکستانی کمیونٹی صدمے میں ہے۔

متوفی محمد جعفر کی عمر 38 تھی جو MOCL کے زیر اہتمام الحیل میں ماڈرن الیون ٹیم کے لیے ٹینس بال لیگ ٹورنامنٹ کھیل رہا تھے۔

ٹائمز آف عمان سے بات کرتے ہوئے، ایک عینی شاہد اور ٹیم کے ساتھی غلام عباس نے کہا کہ جعفر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین میں واپس آئے اور کرسی پر بیٹھ گئے اور پانی مانگتے ہوئے اچانک گرِ گئے۔

غلام عباس کے بقول میں چند دیگر ساتھیوں کے ساتھ اسے اپنی کار میں الحیل کے قریبی اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ڈاکٹرز کا کہناہے کہ جعفر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہوئی۔

جعفر کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے اور وہ عمان میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے مقیم تھے۔ ان کے پسماندگان میں ان کی والدہ، بیوی اور چار بچے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں