بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

بیٹنگ کرتے ہوئے نامور بھارتی کرکٹر چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں کرکٹ میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے نامور کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پونے کے گروارے اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل انتقال کر گیا۔ عمران پٹیل اوپنر کے طور پر بیٹنگ کرنے آئے اور پچ پر کچھ وقت گزارنے کے بعد ان کے سینے اور بازو میں درد ہونے لگا۔

عمران پٹیل نے امپائرز کو معاملے سے آگاہ کیا جس کے بعد انہیں پویلین جانے کی اجازت ملی، مگر پویلین واپس جاتے ہوئے وہ گراؤنڈ میں گر گئے۔

- Advertisement -

میچ کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران یہ سارا واقعہ کیمرے کی آنکھ میں قید ہوا اور اب سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نامور کرکٹر کے زمین پر گرتے ہی میدان میں موجود دیگر کھلاڑی ان کی طرف دوڑے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے چیک اپ کے بعد عمران پٹیل کو مردہ قرار دیا گیا۔

بہت سے لوگوں کیلیے حیران کن بات یہ ہے کہ عمران پٹیل کی صحت بہت اچھی تھی، وہ جسمانی طور پر بالکل تندرست تھے لیکن پھر بھی دل کا دورہ پڑا۔

آل راؤنڈر ہونے کی وجہ سے عمران پٹیل ایسے کھلاڑی تھے جنہیں پورے میچ میں متحرک رہنا پڑتا تھا۔ ان کی موت کی وجہ نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔

میچ کا حصہ بننے والے ایک اور کرکٹر نصیر خان نے بتایا کہ عمران پٹیل کو کبھی صحت سے متعلق مسئلہ درپیش نہیں رہا تھا۔

عمران پٹیل کی بیوی اور تین بیٹیاں ہیں جن میں سے سب سے چھوٹی صرف چار ماہ کی ہے۔ کرکٹر پونے کے مشہور کرکٹرز میں سے ایک تھے ور ان کا رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں