منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

فواد عالم نے اداکاری میں بھی لوہا منوانے کی ٹھان لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے کرکٹ کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی لوہا منوانے کی ٹھان لی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر فواد عالم اردو فلکس کی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، ویب سیریز کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویب سیریز پر فواد عالم کی ویب سیریز کاپہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔

کرکٹ کے میدانوں میں اپنی بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے والے اب اداکاری کے جوہر سے بھی مداحوں کو محظوظ کریں گے۔

فواد عالم کی ویب سیریز کے پوسٹر کو اُن کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

اردو فلکس کی جانب سے ویب سیریز کی ریلیز کے حوالے سے کوئی تفصیلات اب تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں