جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

کرکٹر حسن علی نے بیٹی کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بیٹی کے ہمراہ لی گئی تصاویر شیئر کردی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بہت پزیرائی مل رہی ہے۔

کرکٹر حسن علی انسٹاگرام پر بڑے سرگرم رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی فیملی کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

گذشتہ روز بھی کرکٹر حسن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی اپنی بیوی اور ننھی پری کے ساتھ موجود ہیں،ان تصاویر کے کیپشن میں حسن علی نے لکھا کہ ‘پورے خاندان کا پیار’

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کی اہلیہ نے ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

 تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی اور ان کی اہلیہ سامیہ خان ایک جیسے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کی بیٹی سفید فراک میں ننھی پری معلوم ہورہی ہے۔

ننھی پری یہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر کئی پیجز کی جانب سے شئیر کی جا رہی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)

فاسٹ بولرحسن علی اوران کی اہلیہ سامعہ آرزو نے رواں سال مئی میں اپنی بیٹی ہیلینا کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی تھی اور سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

حسن علی کی شادی 20 اگست 2019 کو میں ہوئی تھی شادی کے بعد سامعہ دسمبر 2019 میں پاکستان آئی تھیں جہاں اس جوڑی کا ولیمہ حسن کے آبائی گاؤں میں منعقد ہوا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں