تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر امتیاز احمد جن کا تذکرہ نام وَر ادیبوں نے اپنی تحریروں میں‌ کیا

کرکٹ کے میدان میں کھلاڑیوں کی شان دار کارکردگی اور ریکارڈز شائقین کی دل چسپی اور توجہ کا مرکز بنتے ہیں اور جب بھی کرکٹ کی تاریخ دہرائی جاتی ہے، اس کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔

کسی کھلاڑی کی شان دار پرفارمنس اور ریکارڈ قائم کرنا اس کے ہم وطنوں اور ٹیم کے حامیوں ہی کی خوشی کا باعث نہیں بنتا بلکہ کرکٹ بک میں اس کا نام اس کے ریکارڈ کے ساتھ محفوظ رہتا ہے۔

1928ء میں لاہور میں‌ پیدا ہونے والے امتیاز احمد ایسے ہی کھلاڑی تھے جو پاکستان ہی نہیں ایشیا کے پہلے کھلاڑی بنے جنھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی۔ یہ بات ہے 1955ء کی جب 26 سے 31 اکتوبر کے درمیان نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ کھیلا گیا اور اسی ٹیسٹ کرکٹ میں امتیاز احمد نے ڈبل سنچری اسکور کی۔ انھوں نے 28 اکتوبر 1955ء کو اپنی شان دار پرفارمنس سے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

امتیاز احمد نے اپنی اس یادگار اننگ میں 28 چوکوں کی مدد سے 209 رنز اسکور کیے تھے۔ یہاں یہ بات دل چسپی سے خالی نہ ہو گی کہ اپنی اس یادگار اننگ سے اگلی اننگ میں وہ کوئی رن بنائے بغیر صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے اور یوں پہلے پاکستانی کھلاڑی قرار پائے جس نے کسی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ڈبل سنچری اسکور کی اور دوسری اننگ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

امتیاز احمد کی بیٹنگ کی خاص بات ان کا بے جگری سے کھیلنا تھا۔

Comments

- Advertisement -