تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرکٹر محمد حفیظ اور سرفراز سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے آؤٹ ہونے والے محمد حفیظ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر کے نام سے مشہور قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ ان دنوں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار سینچری اسکور کی۔

اپنے ٹوئٹ میں محمد حفیظ نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں سینچری بنانے پر آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آپ چمکتا ہوا ستار ہ ہیں ، حیران کن بات ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ پاکستان میں تمام فارمیٹس کی کرکٹ میں نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں ،میں صرف پوچھ رہاہوں ۔

محمد حفیظ کی ٹوئٹ پر سابق وکٹ کیپر بیٹسمین اور کپتان محمد سرفراز نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ بھائی ، امتیاز احمد ، وسیم باری ، تسلیم عارف ، سلیم یوسف ، معین خان ،راشد لطیف ، کامران اکمل اور یہاں تک کے رضوان سمیت اب تک جس نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی وہ ملک کیلئے نمبر ون رہا اور اسی طرح قابل احترام رہا ، ہم سب رضوان کے ساتھ ہیں

واضح رہے محمد رضوان نے صرف بیٹنگ میں ہی نہیں بلکہ وکٹ کیپنگ میں بھی خود کو منوایا ہے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے کرکٹر بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  محمد رضوان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، ان سے قبل برینڈن میکولم نے بطور وکٹ کیپر تینوں فارمیٹس میں سنچریاں اسکور کیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 64 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر حاصل کیا، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -