The news is by your side.

Advertisement

بھارتی کرکٹرمحمد شامی بھی انتہا پسند ہندؤں کے نشانے پر

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر محمد شامی بھی انتہا پسند ہندؤں کے تعصب کا نشانہ بن گئے، ان کے بھائی کوگائے ذبحہ کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گائے ذبح کرنے کےالزام میں بھارتی فاسٹ بولرکےگھروالوں کوقتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

دوسری جانب نئی دہلی میں محمد شامی کے بھائی حسیب کوبھی پولیس اہلکارسے جھگڑے کے الزام میں لاک اپ کردیاگیا۔

محمدشامی کے والد کاکہناہےکہ بلاوجہ ہمیں گائے ذبح کرنے کے الزام میں گھسیٹاجارہاہے، ہمارے خاندان کوانتہاپسندوں سے خطرات ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارشاہ رخ خان اورسلمان خان بھی ہندو انتہا پسندوں کی توپوں کاسامناکرچکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں