The news is by your side.

Advertisement

آئسولیشن پریڈ کیسے گزارا؟ کرکٹر شان مسعود نے بتادیا

کوئنزٹاﺅن : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود نے نیوزی لینڈ میں گزارے آئسولیشن پریڈ کو چیلنج سے بھرپور قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئنزٹاﺅن سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا کہ ہم نے آئیسولیشن میں وقت گزار کر چیلنج قبول کیا، چیلنج قبول کرنا آسان نہیں ہوتا، مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ مشکل وقت میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ چودہ دن آئیسولیشن میں رہنےکےبعد مشکلات کا سامنا تو ہوگا، اب قومی ٹیم کھلاڑیوں کے لئے نیوزی لینڈ سیریز کھلاڑیوں کے لئے ایک امتحان بن گئی ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں کرکٹر شان مسعود کا کہنا تھا کہ آئیسولیشن پریڈ میں کھلاڑی ویڈیو کال کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتےتھے، قومی ٹیم کے بلے باز نے کہا کہ جنوبی افریقہ ٹیم کا پاکستان آنا بڑی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 14  دن آئسولیشن کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی پریکٹس شروع

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو کئی روز مینیجڈ قرنطینہ میں رہنے کے بعد گذشتہ روز ٹریننگ کی اجازت مل گئی تھی، جس کے بعد پاکستانی کرکٹرز نے کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے تک پریکٹس کی۔

 اس حوالے سے حارث سہیل نے کہا کہ 14 دن سے ٹریننگ کو بہت مس کررہے تھے، آج نیٹ سیشن کےلیے سب بہت پُر جوش تھے،حارث سہیل نے کہا کہ 14 دن کے وقفے کے بعد آج ہلکی ٹریننگ کی ہے، ہم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے دس ارکان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، دورہ نیوزی لینڈ میں ٹریننگ سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی چار بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی، نیوزی لینڈ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا میں مبتلا 10 ارکان کے دوبارہ ٹیسٹ نہیں ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں