The news is by your side.

Advertisement

کرکٹر شرجیل خان بحالی پروگرام کے لیے آئندہ ہفتے لاہور طلب

لاہور: پی ایس ایل سیزن ٹو میں دو ڈاٹ بالز کھیلنے کی ڈیل کے الزام میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کو بحالی پروگرام ترتیب دینے کے لیے آئندہ ہفتے لاہور طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل خان کی اسپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی سالہ پابندی 10 اگست کو ختم ہوگئی ہے، شرجیل خان بحالی پروگرام پر عمل کرکے کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر بلے باز شرجیل خان آئندہ ہفتے لیگل اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے ملیں گے۔

شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو آئندہ ہفتے کسی بھی روز پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹر شرجیل خان کی سزا دس اگست کو ختم ہوگی، ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا

وکیل شرجیل خان کا کہنا تھا کہ امید ہے پیر یا منگل کے روز پی سی بی ہیڈ کوارٹرز جائیں گے، جلد از جلد بحالی پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ کرکٹر شرجیل خان پر پی ایس ایل ٹو میں فکسنگ کا یہ الزام تھا کہ انہوں نے میچ میں رقم کے عوض دو ڈاٹ بالز کھیلیں، شرجیل خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا جس کے بعد ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی۔

ڈیل یہ طے ہوئی تھی کہ پہلے میچ میں پہلے اوور کے بعد دو لگاتار ڈاٹ بالز کھیلنی ہیں، شرجیل نے اٹھک بیٹھک کے ذریعہ بکی کو اشارہ دیا کہ ڈیل آن ہے، پھر دو ڈاٹ بالز کھیلنے سے قبل اٹھک بیٹھک لگا کر بکی کو پیغام دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں