The news is by your side.

Advertisement

معروف بھارتی کرکٹر کی مسلم رسومات کے مطابق شادی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی شیوم دوبے نے اپنی دوست انجم خان کے ساتھ مسلم رسومات کے مطابق شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر شیوم دوبے گزشتہ روز اپنی دوست انجم خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، انہوں نے مسلم رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔

Cricketer Shivam Dube Marries Long-Time Girlfriend Anjum Khan In A Traditional Muslim Wedding, See Pics Here

شیوم دوبے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شادی کی تصاویر شیئر کی، مداحوں کی جانب سے کرکٹر کو شادی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

تصاویر میں شیوم دوبے کو شیروانی پہنے اور سہرا باندھے دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر میں وہ دعا بھی کررہے ہیں۔

Cricketer Shivam Dube Marries Long-Time Girlfriend Anjum Khan In A Traditional Muslim Wedding, See Pics Here

ایک تصویر میں شیوم دوبے انجم خان کو انگوٹھی ہناتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر شیوم دوبے نے نومبر 2019 میں ڈیبیو کیا تھا، شیوم انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

Cricketer Shivam Dube Marries Long-Time Girlfriend Anjum Khan In A Traditional Muslim Wedding, See Pics Here

Comments

یہ بھی پڑھیں