آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جہاں بھارت اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق ورلڈ نمبر 2 بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف افتتاحی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ان فارم بیٹر شبمن گِل نے بدھ اور جمعرات کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت کے تربیتی سیشن میں شرکت بھی نہیں کی، بی سی سی آئی کی جانب سے آفیشل اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’میڈیکل ٹیم کرکٹر کی کڑی نگرانی کر رہی ہے، ہم امید کر رہے ہیں کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے‘‘۔
بھارت کیخلاف اہم آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت مشکوک
آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے شبمن گل کی دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ایشان کشن ان کی جگہ کھل سکتے ہیں، بیٹرایشان کشن نے اس سال ایک اوپنر کے طور پر پانچ ون ڈے میچوں میں تین نصف سنچریاں بنائی ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس مکمل فٹ نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو بھارت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون تشکیل دینے میں مشکل کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈول ہے۔