تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مایہ ناز کرکٹرز بھی قرنطینہ میں چلے گئے

کولمبو: سری لنکا کے معروف کرکٹر سنگاکارا اور آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے تنہائی اختیار کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں سنگاکارا نے بتایا کہ لندن سے واپسی پر انہوں نے کولمبو میں از خود تنہائی اختیار کر لی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر خود کو پولیس اسٹیشن میں رجسٹرڈ کروایا اور حکومتی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے 14 روزہ قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم سی سی کے صدر اور سابق کپتان سنگاکارا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ مہلک وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو بھارت سے واپسی پر آئیسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ

دوسری جانب آسٹریلوی جارح مزاج بیٹسمین گلین میکسویل بھی قرنطینہ میں چلے گئے، ان کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کے لیے تنہائی اختیار کر لیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز سمیت متعدد بین الاقوامی کھلاڑی تنہائی اختیار کر چکے ہیں، دورہ بھارت سے واپسی پر جنوبی افریقی ٹیم بھی 14 روزہ قرنطینہ میں چلی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -