The news is by your side.

Advertisement

ملکی و غیرملکی کرکٹرز وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو

کراچی: وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، ملکی و غیرملکی کرکٹرز عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے لکھا کہ ’خبر سن کو پریشان نہیں ہوا، معلوم ہے عمران خان ہمیشہ سے فائٹر رہے ہیں۔‘

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ براہ کرم سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور کورونا کی حالیہ لہر سے بچنے کے لیے ماسک ضرور پہنیں۔

شعیب ملک نے لکھا کہ ’پوری قوم کی دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، اللہ پاک آپ کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارے لیے یاد دہانی ہے کہ کورونا وائرس کبھی بھی حملہ آور ہوسکتا ہے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ وزیراعظم عمران خان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

وسیم اکرم نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے عمران خان کورونا سے لڑ کر اسے جلد شکست دیں گے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض، حسن علی اور ویسٹ انڈین کرکٹر شرفین ردر فورڈ ودیگر نے بھی وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں