جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

کرائم برانچ کو گوندا پر شک ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی کرائم برانچ کو بالی ووڈ اداکار گوندا پر شک ہے کہ وہ خود کو لگنے والے گولی کے حوالے سے کچھ غلط بیانی کررہے ہیں۔

ممبئی پولیس فی الحال اداکار گووندا کو گولی لگنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن کرائم برانچ نے بھی اس واقعہ کی متوازی تحقیقات شروع کر دی ہیں، کرائم برانچ کے اہلکاروں نے بدھ کو اداکار سے اسپتال میں ملاقات کی اور رپورٹس کے مطابق وہ گوندا کے بیان سے قطعی مطمئن نظر نہیں آئے۔

خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ سینئر پولیس انسپکٹر دیا نائک کی قیادت میں کرائم برانچ کی ٹیم نے منگل کو اسپتال کا دورہ کیا اور اداکار سے واقعہ کے بارے میں بات کی۔

- Advertisement -

بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ بندوق گر گئی اور غلطی سے ایک راؤنڈ چل گیا جو ان کی ٹانگ میں لگا، منگل کی صبح جب یہ واقعہ پیش آیا تو گووندا اپنی رہائش گاہ پر اکیلے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی گیا ہے کہ پولیس نے اس واقعے میں کسی بھی قسم کے فاؤل پلے یا غلط شبہات کو مسترد کر دیا ہے لیکن وہ گووندا کی کہانی سے پوری طرح مطمئن بھی نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرائم برانچ گووندا کا بیان دوبارہ ریکارڈ کر سکتی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کسی نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

خیال رہے کہ معروف اداکار گوندا نے گزشتہ دنوں صبح ایک اپائنمنٹ کے لیے روانہ ہوتے وقت غلطی سے پستول سے اپنی ہی ٹانگ میں گولی مار کر خود کو زخمی کرلیا تھا، واقعے کے بعد فوری طور پر اداکار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں