کراچی: کرائم برانچ پولیس نے محکمہ جنگلی حیات کے اشتراک سے شانتی نگر کے علاقے میں واقع ایک گھرمیں چھاپہ مار کر64نایاب نسل کے کچھوے برآمد کرلیے۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق کچھوے ملائیشیا اسمگل کئے جارہے تھے جن کی مالیت ایک لاکھ ڈالربتائی جاتی
ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق 64 کچھوں میں سے 50 مرگئے ہیں جبکہ 14کچھوں کو محفوظ کیا گیا ہے ان
کچھوں کو پیکٹس میں بند کرکے اسکواش ٹیپ لگا کر پیکٹس میں بند کیا گیا تھا، دم گھٹنے کی وجہ سے 50
کچھوے مرگئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ جنگلات کی نااہلی اس بات سے ثابت ہوتی ہے کہ کچھووں کی اسمگلنگ میں کوئی بھی
گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔