The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں جرائم کی شرح بڑھ گئی، فائرنگ اور لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ

کراچی: شہرقائد میں فائرنگ کے واقعات کے ساتھ لوٹ مار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نئے سال میں جرائم کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری2021 میں ڈاکؤوں نے 8شہریوں کو قتل کردیا، لوٹ مار کے دوران48شہریوں کو گولیاں مار کر زخمی بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 میں 3768موٹر سائیکلوں اور 1960موبائل فونز سے شہریوں کو محروم کیا گیا۔

ادھر ذرائع سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی168گاڑیاں بھی کارلفٹرز لے اڑے، دسمبر2020کی نسبت جنوری2021 میں37فیصد زیادہ موٹرسائیکل چھینی گئیں۔

جنوری میں گاڑی چوری میں24 جبکہ موٹرسائیکل چوری میں7فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر2020کی نسبت جنوری میں10فیصد موبائل فونز بھی زیادہ چھینے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں