پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کا میڈیا کی گاڑیوں میں وارداتوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جرائم پیشہ عناصر کا میڈیا کی گاڑیوں میں وارداتوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد گاڑی چوری میں ملوث ملزمان کو میڈیا وین سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں علاقائی چینل کے ڈرائیور آصف اور سنی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کا وارداتوں میں میڈیا کی گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اے سی ایل سی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلال کالونی سےگاڑی چوری میں ملوث ملزمان میڈیا وین سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے کہا گرفتارملزمان کےقبضےسے چوری شدہ کاربھی برآمد ہوئی ، کار17 روزقبل نارتھ کراچی سیکٹر5ایل سےچوری ہوئی تھی ، ملزمان میں علاقائی چینل کے ڈرائیور آصف اور سنی شامل ہیں۔

- Advertisement -

عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں عادی جرائم پیشہ احتشام بھی شامل ہے، احتشام کابھائی دانیال بھی اس واردات میں شریک تھا جبکہ دانیال چندروزقبل ایک اورکیس میں گرفتارہوکرجیل جاچکا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا عادی ملزمان دانیال اوراحتشام کاچینل کےڈرائیورزسےگٹھ جوڑہے، ملزمان نےکارلفٹنگ کے لیےچینل کی وین کواستعمال کیا، چینل وین کی وجہ سے پولیس کو ملزمان پرشک نہیں جاتا تھا،ایس ایس پی

ان کا کہنا تھا کہ چینل کے ڈرائیورزکےمطابق ان کاواردات سےتعلق نہیں، اےسی ایل سی کی جانب سےمزیدتحقیقات کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں