جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پولیس کی غفلت کے باعث ایک اور ملزم سٹی کورٹ کراچی سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس کی غفلت کے ایک اور واقعے میں قتل کے الزام میں گرفتار ملزم سٹی کورٹ کراچی سے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شوکت کو نیپئر پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جب ملزم کو سٹی کورٹ لایا گیا تو اس کو لگائی گئی ہتھکڑی میں لاک نہیں تھا۔

حکام نے غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکار اے ایس آئی رمضان، کانسٹیبل شمیم اور ایوب کو معطل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

ایک ماہ کے دوران جیل پولیس کی غفلت سے 4 قیدی فرار ہو چکے ہیں۔ آج فرار ہونے والا ملزم قتل کے الزام میں گرفتار تھا جبکہ چند روز پہلے منشیات کیس کے 2 ملزمان شہباز اور سرفراز فرار ہوئے تھے۔

چند روز قبل دہشتگردی کے الزام میں گرفتار ملزم بھی سپرہائی وے سے فرار ہوا تھا۔ ملزم کو خیرپور میں پیشی کے بعد کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں