جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

پولیس وردی پہنے ملزمان نے تاجروں کو اغوا کر کے ساڑھے 6 لاکھ بٹور لیے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں پولیس کی وردی پہنے ملزمان نے تاجروں کو اغوا کر کے ان سے ساڑھے 6 لاکھ روپے بٹور لیے۔

صدر کے علاقے میں چار ملزمان نے دو تاجر کو زبردستی کار میں بٹھا کر اغوا کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو ملزمان نے پولیس کی وردی پہن رکھی ہے جبکہ دو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کیا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ لٹیروں نے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے لیے، بعد میں فون کر کے گھر سے مزید پانچ لاکھ روپے منگوائے۔

- Advertisement -

اس بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے ملزم پولیس اہلکار نہیں، متاثرہ تاجر شایان اور طاہر نے مقدمے کی درخواست دے دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں