تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اُٹھانے کو تیار

اسلام آباد: ملک میں ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث آئل چین سسٹم میں رکاوٹ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں ڈالر عدم دستیابی، آئل چین سسٹم میں رکاوٹ، ریفائنریز کی پیداوار رکنے لگی ہے جس کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے کا خدشہ ہے۔

سینر جیکو ریفائنری نے وزارت توانائی کو پیٹرولیم مصنوعات کے ممکنہ بحران کے خدشے کے پیش نظر خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خام مل نہ ہونے کے سبب سینر جیکو بائیکو ریفائنری 8 دن کے لیے بند کردی گئی ہے ریفائنری 9 فروری تک بند رہے گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کا جہاز آنے پر ریفائنری 10 فروری سے پیداوار کا آغاز کرے گی۔

او سی اے سی کا اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کے نام خط

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کے نام لکھے گئے خط میں روپے کی قدر میں خمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

او سی اے سی کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نقصانات میں معمولی ریکوری کی امید ہے اسٹیٹ بینک بینکوں کو آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی ایل سی لمٹ میں فوری اضافے کی ہدایت کرے۔

او سی اے سی کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک ،چئیرمین اوگرا اور وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم سے فوری ملاقات کا وقت بھی مانگ لیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے عوام پر زیادہ دباؤ نہ منتقل کرنے کے سبب انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

Comments

- Advertisement -