پرتگال: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل فٹ بال کو جلد الوداع کہہ دیں گے، اسٹار فٹبالر رونالڈو نے پرتگال کیلئے 146 گول اسکور کر رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیشن لیگ میں ناروے کے خلاف میچ میں رونالڈو کو وارم اپ کرانے کے باوجود میدان میں نہیں اتارا گیا اور بعد میں جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ڈنمارک کے خلاف بھی میچ کی ابتدائی فائنل الیون میں شامل نہیں تورونالڈو آگ بگولہ ہوکر پرتگال ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
فٹبال میچ کے دوران زوردار ٹکر: معروف فٹبالر انتقال کرگئے
رپورٹس کے مطابق پرتگال کی ٹیم چھوڑنے کے بعد منتظمین نے فوراً ہی رونالڈو کا 7 جرسی نمبر ایک اور کھلاڑی کو دے دیا تھا جس کے بعد رونالڈو کے فینز میں شدید بے چینی اور غم و غصہ دیکھا گیا جس کی وجہ سے فینز نے پرتگال کی آفیشل ٹیم کے انسٹاگرام کو ان فالو کرنا شروع کردیا۔


