تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

رونالڈو کا ایک اور کارنامہ، دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں اسٹار فٹبالر رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایورٹن کے خلاف فتح سے ہمکنار کروایا۔

رونالڈو نے گیند کو جال میں پہنچا کر ناصرف اپنی ٹیم کو میچ جتوایا بلکہ انہوں نے کلب فٹبال میں 700 گول بھی مکمل کرلیے۔

اسٹار فٹبالر یہ کارنامہ انجام دینے والے کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں وہ 117 انٹرنیشنل گولز بھی کرچکے ہیں۔

کرسٹیانو رونا لڈو نے اپنے کیریئر میں 5 کلبز کی جانب سے پروفیشنل فٹبال کھیلی، جس میں ریال میڈرڈ کی جانب سے 450، یووینٹس کیلئے 101 اور اسپورٹنگ لزبن کیلئے 5گول کیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کے ساتھ پہلے دور میں 118 اور موجودہ دور میں 26 گول اسکور کیے ہیں۔

 

 

Comments

- Advertisement -