پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

رونالڈو کا انوکھے انداز میں گول، شائقین حیران رہ گئے، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 40 سال کی عمر میں بھی نوجوان فٹبالرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انوکھے انداز میں گول کرکے شائقین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اپنی اسی ہی مہارت، مکمل عبور اور سبک رفتاری کے باعث دنیا کے مقبول ترین فٹبالر بن چکے ہیں۔

رونالڈو جب سے سعودی عرب کی ایک لیگ سے جڑے ہیں تب سے ان کی مقبولیت کو مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔

ایسے ہی ایک میچ میں اسٹار فٹبالر نے ایک ایسا شاندار اوورہیڈ بائی سائیکل کک گول کیا جسے دیکھنے والے شائقین حیران رہ گئے۔

40 سالہ فٹبالر نے یہ بہترین گول 96 ویں منٹ میں کیا جس وقت کہ عمومی طور پر کھلاڑی تھک چکے ہوتے ہیں۔ اس سے ان کی فٹنس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

اللہ کا شکر ہے انجری کے بعد اسلامک ورلڈ گیمز میں تیسری بارگولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم

یہ شاندار گول ان کے کیریئر کا 954 واں گول تھا۔ اس گول کو موجودہ سیزن کے بہترین گولز میں شامل کیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں