پرتگال (13 اگست 2026): اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 10 سالہ دوستی کو شادی کے رشتے میں تبدیل کر لیا اور جارجینا کو بالآخر جیون ساتھی بنا لیا۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے پرستاروں کو اپنے ہیرو کی شادی کا شدت سے انتظار تھا، جو بالآخر ختم ہوا اور رونالڈو نے 10 سال کی دوستی کے بعد اپنی منگیتر جارجینا روڈریگز سے بالآخر شادی کر لی۔
شادی کی یہ تقریب پرتگال میں پرتعیش ہونے کے بجائے انتہائی سادگی سے ہوئی اور اس تقریب میں خاندان کے قریبی افراد سمیت دونوں کے پانچوں بچوں نے بھی شرکت کی۔
شادی کے بعد سپر اسٹار فٹبالر نے انگوٹھی کے ساتھ اپنی اور اہلیہ کے ہاتھوں کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کی اطلاع دی۔
واضح رہے کہ رونالڈو اور جارجینا کی ملاقات 2016 میں اس وقت ہوئی تھی، جب وہ ایک معروف فیشن برانڈ کے اسٹور پر کام کرتی تھیں۔
جب ملاقاتیں بڑھیں تو پھر یہ ایسی محبت میں تبدیل ہو گئی جو تقریباً دس سال تک آزمائشوں اور افواہوں کے باوجود قائم رہی۔ اس جوڑے کے پانچ بچے بھی ہیں۔
گزشتہ سال 2025 میں جب دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا، تب سے رونالڈو کے پرستار ان کی شادی کے منتظر تھے۔



