عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے شامی بچوں کیلئے امداد کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے شامی بچوں کیلئے امداد کا اعلان

پرتگال : عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے شامی بچوں کیلئے امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ اصل ہیرو آپ ہیں۔

پرتگال کے فٹ بال کھلاڑی نے شامی بچوں کیلئے وڈیو پیغام دیا ، جس میں انکا کہنا تھا کہ میں مشہور کھلاڑی ہوں ، لیکن اصل ہیرو آپ ہیں، ہم جانتے ہیں آپ کس درد اور تکلیف سے گزر رہے ہیں ، پوری دنیا آپ کے ساتھ ہے ،میں آپ کے ساتھ ہوں اور ہم سب آپ کی پروا کرتے ہیں۔

رونالڈو نے کہا کہ ان کے لئے بہت جلد آسانیاں پیدا ہو جائیں گی اور انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جن بچوں کے والدین دنیا میں نہیں رہے، ان کی مدد کی جائے گی۔

خیال رہے شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں 15000 بچے شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں