تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

نامور فٹبالر پر کرونا کا وار

لسبن: فٹبال کی دنیا کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

پرتگال فٹبال فیڈریشن کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’یوئیفا چیمپئنز لیگ کے تحت بدھ کو سوئیڈن کے خلاف ہونے والے میچ میں اب رونالڈو حصہ نہیں‌ لے سکیں‌ گے‘۔

بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کو کرونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی اُس کے باوجود اُن کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔

مزید پڑھیں: میسی اور رونالڈو پھر آمنے سامنے

فٹبال فیڈریشن نے رونالڈو کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد پرتگال کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں کا بھی ٹیسٹ کروایا البتہ تمام کی رپورٹس منفی آئیں۔

رونالڈو کی ٹیم نیشنل لیگ میں اب تک فرانس اور اسپین کے خلاف میچ کھیل چکی ہے۔

پرتگال اور اسپین کے درمیان بدھ کے روز ہونے والے دوستانہ میچ میں دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی تھی اسی طرح اتوار کو فرانس کے ساتھ ہونے والا میچ میں بغیر کسی گول کے برابر ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -