(5 مارچ 2026): کیا فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب چھوڑ دیا یا یہ یورپی اخبارات کا پھیلایا گیا جھوٹا پروپیگنڈا تھا۔
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب چھوڑ کر جانے کی یورپی اخبارات کی خبر غلط ثابت ہوئی ان کے فٹبال کلب النصر نے اس حوالے سے رونالڈو کے سعودی عرب میں ہونے اور ٹیم ٹریننگ کی تصاویر آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کر دیں۔
یورپی اخبارات نے گزشتہ روز پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ایران اسرائیل جنگ کے باعث ہنگامی بنیادوں پر سعودی عرب چھوڑ کر میڈرڈ چلے جانے کی خبریں شائع کی تھیں، جو کہ غلط ثابت ہوئیں۔
اس کی تردید سعودی فٹبال کلب النصر نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے رونالڈو کی میچ پریکٹس کی تصاویر شیئر کر کے کیں۔
النصر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں النصر کلب کے کپتان رونالڈو نیوم کے خلاف اپنی ٹیم کے آئندہ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔
📍 #دار_النصر pic.twitter.com/hHUP5LYS2X
— نادي النصر السعودي (@AlNassrFC) March 3, 2026
ان تصاویر نے واضح کر دیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب چھوڑ کر کہیں نہیں گئے۔
گزشتہ روز پرتگالی اخبار ریکارڈ، برطانوی اخبار ڈیلی میل، ہسپانوی اخبار مارکا نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کے ہنگامی طور پر سعودی عرب چھوڑنے کی خبریں شائع کی تھیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


