جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا پرتگال کے انڈر 16 اسکواڈ میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کو پرتگال کے انڈر 16 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

15 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر جو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر میں یوتھ رینک میں کھیل رہے ہیں انہیں ترکی میں ہونے والے فیڈریشن کپ ٹورنامنٹ کے لیے 22 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

30 اکتوبر سے 4 نومبر تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں پرتگال کا مقابلہ ترکی، ویلز اور انلگینڈ کی نوجوان ٹیم سے ہوگا۔

یہ پڑھیں: رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

رونالڈو جونیئر کا انتخاب مئی میں پرتگال کی انڈر 15 ٹیم سے ڈیبیو کے بعد کیا گیا ہے۔

رونالڈو جونیئر اس سے قبل جووینٹس اور مانچسٹر یونائیٹڈ دونوں کی اکیڈمیوں میں کھیل چکے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو سینئر جنہوں نے 2001 میں پرتگال کے انڈر 15 کے لیے ڈیبیو کیا تھا فٹ بال میں سب سے زیادہ بین الاقوامی کیپس (223) اور گول (143) کا ہمہ وقت ریکارڈ رکھتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں