ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

سندھ میں اساتذہ کی بھرتی کا کیا معیار ہے؟ محکمہ تعلیم کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے میٹرک کوالیفکیشن سے متعلق اہم وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں سندھ کے اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کیلیے تعلیمی قابلیت کی شرط بیان کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سندھ ریکروٹمنٹ آف ٹیچرز پالیسی 2021 میں کم از کم شرط گریجویشن  ہے، گزشتہ 20 سال میں میٹرک پاس کسی بھی امیدوار کو بطور ٹیچر بھرتی نہیں کیا گیا۔

سالانہ اسکول مردم شماری میں میٹرک کوالیفکیشن والوں کی تعداد صرف 1.46 فیصد ہے، 1.46فیصد میٹرک کوالیفکیشن والے افراد میں اکثریت این سی ایچ ڈی کے فیڈر ٹیچرز کی ہے۔

این سی ایچ ڈی کے فیڈر ٹیچرز صوبائی محکمہ تعلیم کی بھرتیوں کے تحت نہیں آتے، فیڈر ٹیچرز فکسڈ پے پر وہ کمیونٹی سپورٹ رولز میں خدمات انجام دیتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میٹرک پاس اساتذہ کی بھرتی سے متعلق 1.46 فیصد کا ڈیٹا پیش کرنا حقائق کے منافی ہے، سالانہ اسکول مردم شماری کے اعداد و شمار کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری سروس رولز کے تحت اساتذہ کے لیے اعلیٰ تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت لازمی ہے۔

سندھ میں اساتذہ کی بھرتی اب ‘ٹیچنگ لائسنس’ سے مشروط، ٹیسٹ دینا ہوگا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں