تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چیتے کی افسوسناک موت

جکارتہ: انڈونیشیا کے جنوب مغربی علاقے میں جیتے کی افسوسناک موت واقع ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جنوب مغربی علاقے بینگ کولو کے جنگل سے دو سال کا مادہ چیتا مردہ حالت میں برآمد ہوا جس کا پیٹ بہت زیادہ پھولا ہوا تھا۔

مردہ چیتے کو شکاریوں نے دیکھا جس کے بعد انہوں نے متعلقہ محکمے کو مطلع کیا۔ محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق چیتے کی موت گلے میں تار کا ٹکڑا پھنسنے کی وجہ سے ہوئی۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق مرنے والا چیتا سمتران نسل کا تھا جس کی عمر دو سال کے قریب تھی۔

انسپیکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ’چیتے کی گردن میں تار کا ٹکڑا پھنسا ہوا تھا، جس کی وجہ سے اُسے سانس لینے میں مسئلہ ہوا اور یہی موت کی وجہ بھی بنا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ مرنے والی مادہ ابھی تک ماں نہیں بنی تھی، یہ ہمارے لیے تشویشناک بات ہے کیونکہ اس وقت ملک میں سمراتن نسل کے صرف 400 چیتے  باقی ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے مردہ چیتے کو مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری منتقل کردیا جہاں اُس کے جسم کے مختلف حصوں کے نمونے لے کر ان سے ادویات تیار کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -