اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

آریان خان کی گرفتاری پر تنقید، بھارتی انسداد منشیات بیورو کا مؤقف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بالی آریان خان کی گرفتاری پر تنقید کو منشیات کے خلاف کامیاب اور مضبوط بنانے میں مددگار قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسر نے خود پر تنقید کو منشیات کے خلاف آپریشن میں مدد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کام ذمہ داری سے جاری رکھیں گے اور پکڑے جانے والوں کی کانسلنگ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہ کہا کہ آریان خان کی کانسلنگ بھی جاری ہے اور یہ منشیات کیسز میں پکڑے گئے تمام لوگوں کو فراہم کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ 2 اکتوبر کو این سی بی نے کروزشپ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔

آریان خان منشیات کیلئے کونسا کوڈ استعمال کرتے تھے؟ اہم انکشاف

بھارتی عدالت نے آریان خان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا اور ان دنوں آریان خان جیل میں ہی موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں