تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

"اپوزیشن عمران خان کےبغض میں مبتلا ہے”

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نابالغ سیاستدان اداروں کے خلاف بیانئے دیتے رہتے ہیں، ان کا ایک ہی بیانیہ ہےکہ لوٹو اورپھوٹو۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جعلی راجکماری اپنے شاہی خاندان کو بچانےکیلئےاداروں کا نام استعمال کررہی ہیں، ان کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ لوٹو اور پھوٹو، اس بیانیے میں کبھی بھی ادارے شامل نہیں ہوتے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نےہمیشہ قوم کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں، اب ان کےجھوٹ قوم کے سامنے عیاں ہورہےہیں، یہ لوگ عمران خان کےبغض میں مبتلاہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پچیس جولائی کو آزاد کشمیر میں بھی گلگت کی طرح ان کےخواب چکناچورہوں گے اور پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

بعد ازاں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے یوم شہدائے کشمیر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ جولائی 1931 تاریخ کا سیاہ دن ہے،نوے سال پہلےاذان دینےکی پاداش میں بائیس کشمیریوں کو شہید کیا گیا، شہدائے کشمیر کی قربانیوں نے کشمیر کے مستقبل کا تعین کیا، تحریک کیلئےشہادتیں اور قربانیاں آج تک جاری ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں ظلم کرنیوالا مودی کشمیریوں کےحوصلے پست نہ کرپائےگا، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر بھارتی ظلم و ستم کا پردہ چاک کر رہے ہیں، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی طویل شب کا جلد خاتمہ ہوگا اور کشمیری آزاد فضا میں سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -