بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

‘نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی’ فردوس اعوان کی اپوزیشن پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس اعوان نے کہا کہ ہاؤس آف شریف کرپشن کی کمائی بچانے کےلیے جنگ کررہا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان خیالات کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم اور ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی’۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز استعفوں کی دھمکی پولیٹیکل اسٹنٹ ہے، اصل میں ہاؤس آف شریف اپنی کرپشن کی کمائی بچانے کی جنگ کررہا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا مسترد کیا ہوا ٹولا اراکان اسمبلی کو ڈھال بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ناکامی و نامرادی پی ڈی ایم ٹولے کا مقدر ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں