تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’’آپ نے انڈر19 کے ساتھ کھیلنا ہے تو دوسروں کے حال پر رحم کریں‘‘

اسلام آباد :  وفاقی وزیرداخلہ  شیخ  رشید نے کہا ہے کہ پورے  اسلام آباد میں پٹوار ی نظام ختم کردیں گے، ای  اسٹیمپ شروع کرنے جارہے ہیں،  یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن 24 گھنٹے میں مکمل ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اب صرف ایک دن میں ہوگی، تین سروس اسٹیشن بنانے جارہے ہیں،  پولیس، نادرا رجسٹریشن، آئی سی ٹی اور ٹریفک پولیس اکٹھے کام کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشیداحمد  نے کہا کہ پورے  اسلام آباد میں پٹوار ی نظام ختم کردیں گے، اس سلسے میں غیر ضروری محکموں کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

وزیر داخلہ  نے پی ڈی ایم میں شامل  اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے، کل وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے’’ بلاول وزیر اعظم‘‘ کا نعرہ لگایاتھا، آپ نے انڈر 19 کےساتھ ہی کھیلنا ہے تو دوسروں کے حال پر رحم کریں۔

آصف زرداری سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری وہ سیاست دان ہیں جنہوں نے جیل کا زیادہ وقت اسپتالوں میں گزارا ہے، آصف زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے جیلیں بھرنے کی بات کی ہے، آصف زرداری کو معلوم ہے کہ برے  اثرات سے بچنے کےلیے کیا کرنا ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان سب لوگوں کی لڑائی عمران خان سے زیادہ نیب سے ہے اور ان کی لڑائی ہے کہ نیب کے کیسز ختم کردیئے جائیں، ان کی لڑائی ہے کہ منظور پاپڑ والا اوراس جیسے  باقی کیسز بھول جاؤ۔

Comments

- Advertisement -