تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مگرمچھ کا شکاری خود شکار بن گیا

ہرارے: زمبابوے میں مگر مچھ کے شکار کے لیے جانے والا شکاری خود ہی شکار بن گیا‘ بدقسمت شکاری کی ہڈیاں مگرمچھ کے پیٹ سے ملیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والااسکاٹ وین زائل نامی وائلڈ لائف شکاری گزشتہ ہفتے مگرمچھ کے شکار کےدوران لاپتہ ہوگیا تھا۔

اسکاٹ کا کتا شکاری کیمپ تنہا لوٹ آیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی اور اس کے قدموں کے نشان دریا کنارے تک جا کر معدوم ہوگئے جبکہ اس سامان بھی وہیں پڑا ملا۔

گھوڑے کی مگر مچھ کو کچلنے کی کوشش


مقامی گروپ کے مطابق اسکاٹ کے پاس تین مگرمچھوں کے شکار کااجازت نامہ موجود تھا اوراسکے ساتھ ایک مقامی شکاری بھی تھا‘ دونوں الگ الگ سمتوں میں گئے جہاں اسکاٹ کے ساتھ یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔

جب مگر مچھ کو شکار کیا گیا تو اس کے پیٹ سے ملنے والی باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا جس کے ذریعے تصدیق ہوئی کہ مگرمچھ کے پیٹ سے برآمد ہونے والی ہڈیاں اسکاٹ کی ہی ہیں۔

ون گرین پلانٹ نامی ایک این جی او اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’شکاری خود ہی موت کے منہ میں گیا، جانور جب جنگل میں ہوتے ہیں تو انتہائی وحشی ہوتے ہیں اور اپنی بقا کی صلاحیتوں سے لیس بھی‘‘۔

یاد رہے کہ رواں سال مگرمچھوں کے ہاتھوں انسان کی ہلاکت کا یہ چوتھا واقعہ ہے جبکہ اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -