تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یہ مگرمچھ ہے یا مچھلی؟ حقیقت آپ کو دنگ کر دے گی

بھارت کے مغربی بنگال میں واقع جنگل میں نایاب نسل کی مچھلی مردہ حالت میں دریافت ہوئی، جسے آج سے پہلے انسانی آنکھ نے نہیں دیکھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مغربی بنگال میں واقع عالمی شہرت کے حامل جنگل گنہ کے سندر بن کے بلاک کی جھیل میں نایاب قسم کی مچھلی دریافت ہوئی۔

اس مچھلی کا جسم عام مچھلیوں کی طرح جبکہ منہ اور دانت مگرمچھ کی طرح ہے۔

مچھلی کے حوالے سے جب اطلاع ملی تو شہریوں کی بڑی تعداد اس نایاب نسل کے آبی جانور کو دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔

بیشتر شہریوں نے اسے مگرمچھ ہی قرار دیا جبکہ بہت ساروں کا ماننا تھا کہ یہ نایاب نسل کی مچھلی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مچھلی وزن 48 سے 50 کلوگرام کے درمیان ہے، نایاب نسل کی وجہ سے اس سونے کے بھاؤ فروخت ہوسکتی ہے۔

ماہی گیر مہتاب شیخ کا کہنا تھا کہ نہر میں مچھلی مردہ پائی گئی تھی، خلیج بنگال سے متصل ندی اور نہریں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اسی وجہ سے اکثر مگرمچھ، ڈولفن، گھڑیال اور نایاب مچھلیاں یہاں پہنچ کر پھنس جاتی کر مرجاتیں ہیں۔

مزید پڑھیں: انسانی وجود سے دو گنا بڑی عجیب الخلقت مچھلی، ویڈیو وائرل

محکمہ وائلڈ لائف کے افسر  حبیب الرحمٰن اسلام نے بتایا کہ مگرمچھ کی شکل والی نایاب قسم کی اس مچھلی کو ’کومیر ماچھ‘ کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن بلاک میں واقع جنگل دنیا کا سب سے بڑا منگورو جنگل ہے، جسے اقوام متحدہ کی جانب سے ہریٹیج بھی قرار دیا گیا ہے۔ یہاں بنگال ٹائیگرز کے علاوہ سیکڑوں اقسام کے آبی جاندار بھی موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -